صبر کیا ہے؟

بالکل خاموشی۔۔کوئی شکوہ نہیں اللہ پر یقین ہونا چاہیے کہ حالات بدل جائیں گے۔ نہ بھی بدلے۔۔تو پھر کیا میرے رب کو بہتر پتہ ہے۔۔یقینا اس میں بہت بھلائیاں ہوں گی۔۔پر صبر کب آتا ہے؟ اللہ سے قربت بڑھنے پر۔۔یقین ہونے پر۔۔ جس کو یقین آ جائے،اللہ پر،اس کی حکمتوں پر اور اس کے فیصلوں پر۔۔وہ کبھی نہیں ٹوٹتا،کبھی نہیں گرتا اور کبھی نہیں جھکتا۔۔ بہت سے لوگ اللہ کو ایک مانتے ہیں پر اللہ پر یقین نہیں رکھتے۔ وہ اللہ کے فیصلوں کو قبول نہیں کرتے اور مایوس ہو جاتے ہیں،ٹوٹ جاتے ہیں۔ اللہ پر یقین کر کے فیصلوں کو قبول کرنا سیکھیں اور زندگی کو خوبصورت بنائیں۔